سلامتی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بشار جعفری کا کہنا تھا
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ترکی اور اس کے حمایت یافتہ گروہ حسکہ کے شہریوں کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ترکی اور اس کے حمایت یافتہ گروہ حسکہ کے شہریوں کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
شام کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بشار جعفری کا کہنا تھا کہ ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حسکہ کے شہریوں پر پانی کی سپلائی بند کر دی ہے۔
انہوں نے کہ ترک فوج شمالی شام میں قائم اپنے اڈوں کو دہشت گردوں کی حمایت اور انہیں ہدایات دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
بشار جعفری نے صوبہ ادلب میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی آپریشن، اس علاقے سے دہشت گرد گروہوں کے صفائے کی غرض سے انجام پا رہا ہے۔
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے ملک میں دہشت گردوں کے آخری گڑھ ادلب میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کی ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے۔
ترکی کو اس وقت شام میں باقی ماندہ دہشت گردوں کا اصل حامی تصور کیا جاتا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ کے دوران بارہا شامی فوج کے ٹھکانوں اور بنیادی تنصیبات پر حملے بھی کیے ہیں۔