پاکستان حکومت نے ترکی میں موجود 200 پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت کی جانب سے ترکی میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز جمعےکو استنبول سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی۔ترکی سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔
شیئرینگ :
حکومت کی جانب سے ترکی میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز جمعےکو استنبول سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز جمعےکو استنبول سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی۔ترکی سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔
دوسری طرف ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حکومت کی جانب سے ایران اور عراق میں پھنسے شہریوں کی طرف توجہ نہ دینا نہایت افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ ایران وعراق میں پھنسے زائرین کی واپسی میں رکاوٹوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست دائر کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔
مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔