ایران نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرکے دنیا کے ترکی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ کم ہونے اور مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کی جا
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ کم ہونے اور مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عوام کی جانب سے سماجی فاصلہ قائم کرنے کے منصوبے میں تعاون کئے جانے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تمام صوبوں میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں عوام اور طبی عملہ صحیح راستے پر گامزن ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ کم ہونے اور مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام میں ایران کے ساتھ دنیا کے پیشرفتہ ممالک کی صورت حال کا موازنہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ملت ایران نے دشمنوں کے جھوٹے پروپیگنڈوں اور لن ترانیوں کا منھ توڑ اور بھرپور جواب دیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے پیداواری شعبوں نے ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بہت اچھی کوششیں انجام دی ہیں، کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت سے بیماروں اور عوام کے تمام طبقات کے لئے اینٹی سیپٹک مواد اور ماسک جیسی ضرورت کی چیزیں بھرپور طور پر تیار ہو رہی ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ بڑے بڑے دعوے دار صنعتی ممالک میں میڈیکل ساز و سامان کی کمی ہوگئی ہے جبکہ ایران میں وینٹی لیٹر اور دیگر طبی ساز و سامان بھرپور مقدار میں تیار کر کے مریضوں کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے ملت ایران کے ساتھ امریکیوں کی دشمنی طشت از بام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ امریکیوں نے ان مشکل حالات میں بھی عبرت حاصل نہیں کی جبکہ یہ امریکیوں کے لئے اپنے غلط راستے کو ترک کرنے کا بہترین تاریخی موقع تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر مبنی امریکیوں کی خباثت کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود بے روزگاری کے مسائل و مشکلات دور کرنے کے لئے تقریبا دس ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں اور امدادی پیکج، بلا سود قرضوں اور معاشی پیکج کی شکل میں دیئے جائیں گے۔