کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں لاک ڈاون کی مدت میں مزید اضافہ
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
شیئرینگ :
پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی تاہم ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہےگی۔ اسد عمر نے کہا کہ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی دکانیں کھلی رکھنابہت ضروری ہے۔ صوبوں کےوفاق سےموثر روابط کے ذریعے صورت حال سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ تمام حکومتوں نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔غریب طبقےکااحساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بندشوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے،14 اپریل سے پہلے موجودہ بندشیں کم یا زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی۔ 4اپریل کوبیرون ملک سے ایک پروازاسلام آبادآئے گی۔ مسافروں کوایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیاجائےگا۔اندرون ملک پروازیں تاحکم ثانی بندرہیں گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...