سعودی حکومت کی کورونا وائرس کے سبب حج و عمرہ معاہدہ نہ کرنے کی اپیل
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے
شیئرینگ :
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن نے مسلم ممالک پر حج کو مؤخر کرنے پر زوردیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زوردیا ہے۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدے نہ کریں۔
سعودی حکومت نے تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے جبکہ رواں سال کے شروع میں عمرے کو بھی معطل کردیا ہے اور اس سال حج بھی موقوف ہونے کا خدشہ ہے۔