تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 16:45
خبر کا کوڈ : 457194

افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں دھماکہ

صوبہ تخار کے گورنر محمد عمر نے کہا ہے کہ صوبے کے خواجہ غار علاقے میں سیکورٹی فورس کے جوانوں نے پانچ مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا ہے
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار سبھی افراد ایک ہی کنبے کے تھے - یہ دھماکہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے
افغانستان میں طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں دھماکہ
افغان صوبے ہلمند کے پولیس ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ صوبہ ہلمند کے شہر نہر سراج کے قریب سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے وہاں سے گذرنے والی ایک گاڑی پوری تباہ ہوگئی۔ اس گاڑی میں خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے اور سبھی مارے گئے-
اس دھماکے میں دو اور شہری زخمی بھی ہوئے ہیں - پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار سبھی افراد ایک ہی کنبے کے تھے - یہ دھماکہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے۔
دوسری جانب صوبہ تخار میں افغان سیکورٹی فورس نے ایک جھڑپ کے دوران پانچ مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا- صوبہ تخار کے گورنر محمد عمر نے کہا ہے کہ صوبے کے خواجہ غار علاقے میں سیکورٹی فورس کے جوانوں نے پانچ مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان کے مسلح افراد نے بدھ کی صبح خواجہ غار کے علاقے میں سیکورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا - اس جھڑپ میں افغان سیکورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcjhaexxuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ