امریکی فوج کا عراق سے خروج خطے کے امن کیلئے ضروری ہے
امریکہ کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے
شیئرینگ :
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور امن و صلح کی دعوت دے رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ عراق اور خطے میں کشیدگي پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے اور خطے میں مزید کشیدگي پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔