تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 19:08
خبر کا کوڈ : 457209

عراق میں موجود امریکی فوج کی ہر حرکت پر ہماری نظر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے عراق میں حالیہ ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بارے میں رد عمل ظاہر کر
عراق میں امریکی فوج کے غیر قانونی اقدامات اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر عراقی عوام کا قدرتی رد عمل ہے اور ان حملوں کا ایران سے کوئی ربط نہیں۔
عراق میں موجود امریکی فوج کی ہر حرکت پر ہماری نظر ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے عراق میں حالیہ ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوج کے غیر قانونی اقدامات اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر عراقی عوام کا قدرتی رد عمل ہے اور ان حملوں کا ایران سے کوئی ربط نہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے عراق میں حالیہ ہفتوں میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بارے میں  رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوج کے غیر قانونی اقدامات اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر عراقی عوام کا قدرتی رد عمل ہے اور ان حملوں کا ایران سے کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ، عراق اور خلیج فارس میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں ہونے والے حملوں کو ایران کی طرف منسوب کرنا امریکہ کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا حصہ  ہے ۔ عراقی عوام جنھوں نے امریکہ کے پروردہ داعش دہشت گردوں کو شکست دیدی وہ امریکہ کو بھی عراق سے نکالنے کے عزم پر باقی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے سلسلے میں قانون پاس ہوچکا ہے اور اس کے باوجود امریکہ عراق میں اپنی فوج باقی رکھنے پر اصرار کررہا ہےجبکہ عراقی عوام کو امریکی فوج سے زبردست خطرات لاحق ہیں۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ خطے کے عوام ان کی خطے میں فوجی موجودگی کے خلاف ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcgzu9tyak9nx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ