انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی بخار بھی لاحق تھا
شیئرینگ :
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی بخار بھی لاحق تھا جس کے باعث اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 21 مزید اموات کے بعد انڈونیشیا میں کل ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1600 سے زائد ہوچکی ہے ۔ انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے سب سے کم عمر شہری کی یہ پہلی ہلاکت ہے ۔