امریکہ سے معائدے کے بعد 100 طالبان قیدیوں کی رہائی
امریکہ اور طالبان دہشت گردوں میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ اور طالبان دہشت گردوں میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
امریکہ اور طالبان دہشت گردوں میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان دہشت گردوں میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت نے اس ہفتے کے اختتام تک 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز افغانستان میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے باوجود افغان حکومت اور تین رکنی طالبان وفد میں خصوصی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، افغان حکومت نے یہ فیصلہ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی اپنی قید میں موجود افغان اہلکاروں کو بتدریج آزاد کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے مگر تعداد نہیں بتائی گئی۔