تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 457236

ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے میں معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اس طرح روکنا چاہتے ہیں کہ کارخانے چلتے رہیں اور معیشت کو نقصان ن
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اس طرح روکنا چاہتے ہیں کہ کارخانے چلتے رہیں اور معیشت کو نقصان نہ پہنچنے پائے۔
ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے میں معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اس طرح روکنا چاہتے ہیں کہ کارخانے چلتے رہیں اور معیشت کو نقصان نہ پہنچنے پائے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت موجودہ وسائل سے ہی کورونا پر قابو پالے گی۔انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ کارخانے بھی چلتے رہیں اور کورونا بھی نہ پھیلے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کا فروغ دیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون کون سے کارخانوں کو بند نہیں ہونے دینا ہے۔انھوں نے  بہت جلد تعمیراتی صنعت کے لئے بڑے پیکیج کے اعلان کی بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کمزرو اور مزدور طبقے کو کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی خطرات لاحق ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ مزدور طبقے کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہے۔
عمران خان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جمعرات کی صبح تک پاکستان میں کورونا وائرس کے دو سو باون نئے معاملات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد پورے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین ک تعداد تقریبا دو ہزار تین سو اور مرنے والوں کی تعداد تینتیس ہوگئی تھی ۔
https://taghribnews.com/vdcgwu9t3ak9nx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ