تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 23:49
خبر کا کوڈ : 457237

امریکی جنگی بحری بیڑے میں 100 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں

امریکا کے تھیوڈر روز ویلٹ جنگی بحری بیڑے کے عملے کے سبھی افراد کو کورونا وائرس پھیل جانے کے سبب جزیرہ گوام میں اتار دیا گیا ۔

مغربی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ تھیوڈر روز ویلٹ طیارہ بردار جنگی بیڑے کے عملے کو اتارنے کا فیصلہ، اس بیڑے کے کمانڈر برٹ کروزیر کی سخت تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔
کئی دن سے یہ خبریں امریکی ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہی تھیں کہ جنگی بحری بیڑے تھیوڈر روز ویلٹ کے عملے کے سو سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکی بحریہ کے مطابق اس جنگی بحری بیڑے میں چار ہزار آٹھ سو فوجی موجود تھے ۔
اس دوران امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ گوام میں چار ہزار آٹھ سو افراد کی رہائش کے لئے ہوٹلوں کا انتظام ہو جانے کے بعد تھیوڈر روز ویلٹ جنگی بحری بیڑے کو عملے کے سبھی افراد سے خالی کرا لیا گیا ہے۔اس سے پہلے اس جنگی بحری بیڑے کے کمانڈر نے کورونا وائرس پھیل جانے کے بعد عملے کے افراد کو اتارنے کے بارے میں فیصلے میں تاخیر پر سخت برہمی ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں نہیں ہیں کہ بحری بیڑے میں موجود فوجیوں کو مرنے دیا جائے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے تقریبا ڈیڑھ ہزار کارکن کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سات سو اکہتر فوجی شامل ہیں۔-  
https://taghribnews.com/vdchxqnkq23nmid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ