بھارت میں بھی تبلیغی جماعت کے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اجتماعات ملتوی
ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت کے نو سو ساٹھ غیر ملکی ارکان کو بلیک لسٹ کر کے ان کا ویزا مسترد کر دیا گیا ہے۔
ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت کے نو سو ساٹھ غیر ملکی ارکان کو بلیک لسٹ کر کے ان کا ویزا مسترد کر دیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تبلیغی جماعت کے نو سو ساٹھ غیر ملکی ارکان کو بلیک لسٹ کر کے ان کا ویزا مسترد کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آنے والے لوگ تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے جس کی وجہ سے نو سو ساٹھ غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کر کے ان کا ویزا مسترد کیا جا چکا ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تبلیغی جماعت، حضرت نظام الدین کے معاملے میں دہلی پولیس اور دیگر متعلقہ ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو غیر ملکی قانون انیس سو چھیالیس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ قانون دوہزار پانچ کے التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے لئے غیر ملکیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ نظام الدین مرکز میں ملک اور غیر ممالک کے تقریبا دو ہزار لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی جن میں سے کافی لوگ ملک کے مختلف حصوں میں بھی گئے اور نتیجتاً کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ۔
ہندوستان میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد گزشتہ تین دنوں کے دوران تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2301 ہوگئی ہے اور اس کی زد میں آکر اب تک 56 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔