پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد اب متاثرین کی تعداد 2 ہزار 419 تک پہنچ گئی
دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر اور ہزاروں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد اب متاثرین کی تعداد 2 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 34 افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں
شیئرینگ :
دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر اور ہزاروں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد اب متاثرین کی تعداد 2 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 34 افراد بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 920 تک پہنچ چکی ہے، اس کے بعد سندھ کا نمبر ہے اور وہاں 761 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 311 افراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 169 ہے اور گلگت بلتستان میں بھی 187 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 62 ہے جبکہ پاکستان کے زیر انتطام کشمیر میں 9 افراد میں اس عالمی وبا کی تشخیص ہوئی۔
تاہم جہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور اب تک 107 افراد اس وائرس سے جنگ جیت چکے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...