کورونا وائرس نے دنیا بھر میں دہشت کا رائج قائم کردیا، متاثرین کی تعدد 10 سے زائد
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
شیئرینگ :
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 51 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی نے ورلڈ او میٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ملین سے بھی بڑھ گئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 207 ہے۔ دنیا بھر میں اس وبا کے باعث 51 ہزار356 افراد نے اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ دنیا میں 2 لاکھ 10 ہزار 199 لوگ وہ خوش نصیب ہیں کے اس بیماری سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کے اعتبار سے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں ایک روز میں 20 ہزار 744 کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 747 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے۔