اگر امریکا نے فوجی کاروائی کی تو پورے عراق میں امریکی فوج پر حملے کیے جائیں گے
عراق میں امریکی چھاونیوں میں آجکل دیکھنے میں آ رہا ہے کہ مسلسل طیارے لینڈ کر رہے ہیں۔
صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاونی میں امریکی کمانڈروں اور مشیروں کو لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاونی میں کئی طیارے اترے جن میں امریکی فوجی اور مشیر سوار تھے۔
شیئرینگ :
عراق میں امریکی چھاونیوں میں آجکل دیکھنے میں آ رہا ہے کہ مسلسل طیارے لینڈ کر رہے ہیں۔
چھاونیوں کے آپس پاس سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ عین الاسد، التاجی، اربیل اور الحریر کے علاقوں میں امریکی چھاونیاں اور ائیربیسز میں مسلسل طیارے اتر رہے ہیں۔
کچھ ہی دن پہلے عراقی ذرائع نے بتایا تھا کہ صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاونی میں امریکی کمانڈروں اور مشیروں کو لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاونی میں کئی طیارے اترے جن میں امریکی فوجی اور مشیر سوار تھے۔
واشنگٹن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنی چھاونیوں کی حفاظت کے لئے پیٹریاٹ میزائل سسٹم لگا رہا ہے۔
دوری جانب عراقی فورس نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکا نے عراق کے اندر کوئی فوجی کاروائی کی تو پورے عراق میں امریکا کے سارے فوجی اور اقتصادی مفادات پر ایک ساتھ حملے کئے جائیں گے۔
حزب اللہ عراق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے عراقی عوام کے خلاف کوئی بھی کاروائی کی تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...