رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
شیئرینگ :
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب سلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسمہ تعالی
عزیز جانباز اور فداکار کمانڈر جناب آقائ میرزا محمد سلگی کے انتقال پر دفاع مقدس کے فداکاروں سے محبت رکھنے والوں، شہید سے منسلک تمام خاندانوں، تمام جانبازوں اور ان کے اہلخانہ ، دفاع مقدس کی تمام یادگاروں خاص طور پر مرحوم کی فداکار ہمسر، فرزندوں اور دیگر پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔
اس فداکار مجاہد نے دفاع مقدس کے بعد بھی جسمانی رنج برداشت کرنے کے ساتھ راہ خدا میں اپنی مجاہدت کا سلسلہ جاری رکھا، یہاں تک اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کردی ۔ اللہ تعالی اس کی پاک روح کو شہداء کی پاک ارواح کے ساتھ محشور فرمائے اوراسے اولیاء اللہ کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
15/ فروردین/ 1399