جب تک حالات معمول پر نہیں آتے تب تک تعلیمی ادارے اور کار و باری مراکز بند رہیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کے سلسلے میں سماجی سطح پر دوری اور فاصلہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کے سلسلے میں سماجی سطح پر دوری اور فاصلہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری اور فاصلہ کی اسکیم کی اسمارٹ فاصلہ اسکیم میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رہےگا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کے سلسلے میں سماجی سطح پر دوری اور فاصلہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری اور فاصلہ کی اسکیم کی اسمارٹ فاصلہ اسکیم میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم اعلی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں کورونا وائرس کا سماجی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے دوری اور فاصلہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری اور فاصلہ کی اسکیم کا اسمارٹ فاصلہ اسکیم میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
صدر حسن روحانی نے ہیلتھ پروٹوکول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے باہرتمام اداروں میں سماجی فاصلہ اور دوری کی رعایت کے سلسلے میں ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ صحت اور سلامتی کا مکمل یقین حاصل ہونے کے بعد ہی تعلیمی اداروں اور کارو باری مراکز کو کھولنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی اہمیت کی حامل ہے لہذا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے تب تک تعلیمی ادارے اور کار و باری مراکز بند رہیں گے ، اس سلسلے میں صحت کے حکام کی طرف سے جو بھی دستور ہوگا اس پر عمل کیا جائےگا۔ صدر حسن روحانی نے عوام کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کار وبار میں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔