>> صہیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں کا مظاہرہ کر رہی ہے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2020 4 April گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 457471

صہیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں کا مظاہرہ کر رہی ہے

صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں روائتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
صہیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں کا مظاہرہ کر رہی ہے
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود غاصب صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے بارے میں روائتی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود فلسطینی قیدیوں کی سلامتی کے حوالے سے لاپرواہی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ وہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ 
ادھر فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے  کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی تمام تر ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کے مختلف جیلوں میں بند ہیں جنہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی برادری سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ 
اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کے پیش نظر اس علاقے میں کورونا وائرس سے نمنٹے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو ترانوے  ہو گئی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdchqqnkz23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ