رہبر انقلاب اسلامی 15 شعبان المعظم کو عوام سے خطاب کریں گے
ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا
رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنه ای کل 9 اپریل مطابق 15 شعبان المعظم بروز جمعرات منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے
شیئرینگ :
رہبر معظم انقلاب اسلامی کل قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنه ای کل 9 اپریل مطابق 15 شعبان المعظم بروز جمعرات منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
یہ خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
سحر اردو ٹی وی کے ناظرین اور اردو زبان قارئین اس خطاب کے براہ راست اردو ترجمے سے بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ پر موجود لائیو آپشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔