ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1ہزار657 افراد
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1ہزار657 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔
شیئرینگ :
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں مزید 1ہزار657 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 71ہزار686 ہے۔
جہانپورکا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرکے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 117 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد4ہزار474 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3ہزار930 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 183 ہوگئی جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 28 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2464، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 40، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔