پاکستان میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک
پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں
پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں ۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 2 پائلٹ انسٹرکٹر میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...