کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی
شیئرینگ :
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے گلف نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔