پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 سالہ پاکستانی بچہ ہلاک جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 سالہ پاکستانی بچہ ہلاک جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 سالہ پاکستانی بچہ ہلاک جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 سالہ پاکستانی بچہ ہلاک جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے چیری کوٹ، رکھ، چکری، بروہ اور ڈھنڈنیال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے ڈھنڈنیال سیکٹر میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بروہ، چیری کوٹ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے باعث خاتون سمیت 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔