کورونا نے ايئر پورٹ سے ماسک چوری کرنے والے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اصلیت ظاھر کردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سابق سربراہ اور مسلح افواج کے ڈپٹی کو آڈینیٹرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آڈینیٹرحبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کو مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، ہم داخلی اور اندرونی توانائیوں کے ذریعہ کورونا کو شکست دے سکتے ہیں
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کو آڈینیٹرحبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کو مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں، ہم داخلی اور اندرونی توانائیوں کے ذریعہ کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سابق سربراہ اور مسلح افواج کے ڈپٹی کو آڈینیٹرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کو مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہم داخلی اور اندرونی توانائیوں کے ذریعہ کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا نے دنیا میں پھیل کر یہ ثابت کردیا کہ دنیا میں ہر شخص اپنے اپنے مفادات کے پیچھے ہے اور وہ ممالک جو بہت زيادہ پیشرفت کا دعوی کرتے ہیں وہ دوسرے ممالک کی خریدی ہوئی ماسکس کو بھی ايئر پورٹس اور بندرگاہوں سے چوری کرلیتے ہیں۔ مہر کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود دوسرے ممالک کی ماکس کو چوری کرتا ہے اور امریکی عوام ٹوائلٹ پیپر اور دیگر اشیاء کی وجہ سے مارکیٹوں میں لڑائی اور جھگڑا کرتے ہیں مارکیٹوں اور دکانوں میں لوٹ مار مچاتے ہیں۔ ان حوادث سے ہمیں معلوم ہوگیا کہ ان کا تمدن محض ایک ظاہری تمدن ہے جو کھوکھلا اور مکر و فریب پر مبنی ہے۔ مہر کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآڈینیٹر نے ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمن کی ظالمانہ اور ہمہ گير پابندیوں کے باوجود کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور انسانی ہمدردی ، ایثار اور قربانی کے شاندار جلوے پیش کئے۔ عوام نے رضاکارانہ طور پر طبی عملے کی بھر پور مدد کی اور اقتصادی میدان میں بھی ایک دوسرے کی بے مثال مدد کرکے انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں مغربی ممالک کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہم اپنی اندرونی توانائیوں کے ذریعہ کورونا وائرس پر غلبہ پاسکتے ہیں ۔