اٹلی اور اسپین سمیت یورپی ممالک میں فیکٹری ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی
اٹلی اور اسپین نے یومیہ ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔
یورپی ملک اسپین میں دو ہفتوں کی پابندی کے بعد کنسٹرکشن فیکٹری ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی، سکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے ہیں
شیئرینگ :
اٹلی اور اسپین نے یومیہ ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی اور اسپین نے یومیہ ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔ یورپی ملک اسپین میں دو ہفتوں کی پابندی کے بعد کنسٹرکشن فیکٹری ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی، سکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے ہیں۔
ادھر پڑوسی ملک اٹلی میں اشیاء ضروریہ کے ساتھ ساتھ کتابوں، اسٹیشنری اور بچوں کے گارمنٹس جیسی کچھ غیر ضروری اشیاء کی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ دوسری طرف یورپی ملک ڈنمارک نے بدھ سے اسکول اور ڈے کیئر سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا۔ اٹلی، اسپین اور ڈنمارک میں ریسٹورنٹس، بارز اور نائٹ کلبس کی بندش مئی تک برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 56 ہزار سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔