فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں قدس کی آزادی کی واحد امید ہیں
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کرنے پر اسماعیل ہنیه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ رہا ہے
شیئرینگ :
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ رہا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیه اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی گفتگو میں علی لاریجانی کی کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے علی لاریجانی کو ہمیشہ علاقے میں مزاحمتی محاذ کا محافظ اور اہم ستون قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی خیریت دریافت کرنے پر اسماعیل ہنیه کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جب دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو نہیں اٹھایا جو امریکہ اور اسرائیل کی غیرانسانی اور غیر اخلاقی ماہیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی لاریجانی نے جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخاله سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کے لئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔