ملت فلسطین متحد ہو کر سینچری ڈیل کا مقابلہ کرے گی. اسماعیل ہنیہ
صدر محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ٹیلی فونی گفتگو
شیئرینگ :
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ملت فلسطین متحد ہو کر سینچری ڈیل کا مقابلہ کرے گی.
محدود اختیارات کی مالک فلسطینی حکومت کے صدر محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں نئی اسرائیلی کابینہ کی تشکیل سمیت فلسطین کے سیاسی حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
صیہونی حکومت غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کر کے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کرنا چاہتی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری دوہزار بیس کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاھو کی موجودگی میں سینچری ڈیل کی رونمائی کی ہے۔
بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دار الحکومت قرار دینا، غرب اردن کی تیس فیصد زمینیں اسرائیل میں شامل کرنا، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر پابندی اور فلسطینیوں کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا، شرمناک سینچری ڈیل کا حصہ ہے۔