تاریخ شائع کریں2020 9 June گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 465432

امریکی دباؤ ناکام رہا: صدر روحانی

ایرانی عوام کے اتحاد اور ان میں پائی جانے والی یکجہتی نے ملک پر امریکہ کے ہر قسم کے دباؤ کے غیر موثر بنا دیا ہے۔ ایرانی صدر
امریکی دباؤ ناکام رہا: صدر روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی غیر قانونی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے اتحاد اور ان میں پائی جانے والی یکجہتی نے ملک پر امریکہ کے ہر قسم کے دباؤ کے غیر موثر بنا دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تیز رفتار پیداوار کے نعرے کے تحت کی جانے والی منصوبہ بندی کے دوسرے اجلاس میں کہا کہ امریکیوں نے ایران کی حکومت اور قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کیں اور اس کا مقصد ایرانی عوام کو پانی، بجلی، گیس، توانائی اور غذائی اشیا یہاں تک کہ دواؤں جیسی بنیادی ضروریات تک سے محروم کرنا تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت آج نہ صرف یہ کہ اپنے عوام کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کرنے پر قادر ہے بلکہ اس نے شدید ترین پابندیوں کے باوجود اقتصادی ترقی میں آنے والی کمی کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض شعبوں میں نمایاں طور پر ترقی و پیشرفت بھی کی ہے۔

انہوں نے پیداوار میں تیزی و اضافے کو ملکی مشکلات کے عبور کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون و یکجہتی نیز ہم فکری کے ذریعے ملک کی پیداوار میں تیز رفتار اضافے کے نعرے کو عملی جامہ پہنا کر دشمن کو یقینی طور پر ناامید کیا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0oxyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ