علاقائی معاملات میں ایران کا کردار فیصلہ کن ہے: وزیر خارجہ پاکستان
افغان امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اور مشارکت علاقے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہو گی-وزیر خارجہ پاکستان
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سی پیک اقتصادی کو ریڈور اور افغان امن عمل میں فیصلہ کن کردار کا حامل ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اور مشارکت علاقے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہو گی-
پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان افغانستان کے نائب نگراں خارجہ حنیف اتمر کے اس بیان کے ساتھ ہی سامنے آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران طالبان اور افغان گروہوں کے درمیان امن مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے ۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ابھی حال ہی میں اسلام آباد بیجنگ مشترکہ اقتصادی کوریڈور سی پیک کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران اس اقتصادی منصوبے میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔
ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں کے قریب واقع گوادر بندرگاہ کی تعمیر و توسیع، پاکستان میں اس بڑے اقتصادی پروجیکٹ کے اہداف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
سی پیک معاہدہ ون روڈ ون بیلٹ پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جس میں چین زمینی راستے سے پاکستان سے متصل ہو جائے گا اور جدید شاہراہ آبریشم کے ذریعے ایران کے راستے یورپ تک پہنچے گا۔