تاریخ شائع کریں2024 29 December گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 662464

حماس: اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بارے میں صہیونی دعوے کی تردید کرتے ہیں

مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اداروں اور ایران کے خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے حامل  گائیڈڈ میزائل سے کی گئی تھی
حماس: اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بارے میں صہیونی دعوے کی تردید کرتے ہیں
فلسطینی تحریک حماس نے سابق سربراہ کے قتل کے بارے میں صیہونی حکومت کے دعووں کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی تحریک حماس نے تہران میں سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں صیہونی رجیم کے دعووں کی تردید کی ہے۔ 

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق تمام جھوٹے دعووں کی مکمل تردید کرتی ہے۔

 صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ کا قتل ایرانی صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ہنیہ کے دورہ تہران کے دوران ان کے کمرے میں نصب بم سے کیا گیا۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اداروں اور ایران کے خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے حامل  گائیڈڈ میزائل سے کی گئی تھی۔ مذکورہ میزائل سے شہید ہنیہ کے موبائل فون کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔

 اس بیان میں حماس نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعوے در اصل اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اس رجیم کی کھلی جارحیت سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔
https://taghribnews.com/vdch-in-k23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ