تاریخ شائع کریں2020 12 August گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 472403

جوبائیڈن نے سیاہ فام شخصیت کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔

صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ہندوستانی نژاد سیاہ فام شخصیت کمالا ہیریس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔
جوبائیڈن نے سیاہ فام شخصیت کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔
امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ہندوستانی نژاد ایک سیاہ فام شخصیت کمالا ہیریس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔یہ خاتون سینیٹر صدارتی امیدوار بننے کی بھی خواہشمند رہ چکی ہیں۔

اپنے حریف جوبائیڈن کے اس اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل دکھاتے ہوئے نائب صدارتی امیدوار سینیٹر کاملا ہیرئس کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں اور انہوں نے جو موضوعات بیان کئے حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کمالا ہیرس فوجی بجٹ میں کمی کی خواہاں ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

کمالا ہیریس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ کمالا ہیریس اس وقت کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں اور وہ ماضی میں جوبائیڈن کو سخت ہدف تنقید بنا چکی ہیں۔اسکے علاوہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند بھی رہی ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کمالا ہیریس کا انتخاب ان کے لئے باعث اعزاز ہے اور کمالا ہیرس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔انہوں نے ماضی میں اس خاتون سینیٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے کمالا ہیریس کو بڑے بنکوں سے لڑتے اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے اور خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔

امریکا کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہیں اور صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔
پچیس مئی کو ایک سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کے قتل سے پہلے نسل بھیدبھاؤ کے خلاف جد جہد کرنے والوں کی مدافع کے طور پر پہچانی جاتی رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjy8extuqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ