افغانستان: سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں،
افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
شیئرینگ :
افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے جب کہ جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیل بھی تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان جنگوؤں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں اور جنگوؤں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ 5 گھنٹے جاری رہی جس میں 14 طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
جھڑپوں میں افغان فوج کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ طالبان کی مقامی قیادت نے ان جھڑپوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات دوحہ میں ہوئے تاہم کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی۔