ایران اور عراقی فضائيہ کے سربراہان کی باہمی ملاقات۔
تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ اور عراقی فضائيہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق عراق کا ایک اعلی فوجی وفد ایران کے دورے پر ہے جہاں دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ اور عراقی فضائيہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل شہاب جاہد علی اور ایرانی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور علاقائی سطح پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور عراق کی فضائیہ کے سربراہان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے کو درپیش چیلنجوں خطرات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...