تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 02:36
خبر کا کوڈ : 490561

امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔

امریکہ کی نئی حکومت کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔عراقچی
امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے میں کوئي دلچسپی نہیں ہے امریکہ کی نئی حکومت کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

سید عباس عراقچي نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر بد اعتمادی کی فضا قائم کی جبکہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اپنے وعدوں کے مطابق عمل کیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کو کسی پیشگی شرط کے بغیر مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کردینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے حسن نیت کے ساتھ مذاکرات انجام دیئے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا اب مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا امریکہ کی نئی حکومت کی ذمہ داری ہے اور امریکہ کی نئی حکومت کو اپنی اس ذمہ داری پر جلد از جلد عمل کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcep78ezjh8oni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ