تاریخ شائع کریں2021 2 May گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 502241

لندن میں پولیس اختیارات میں اضافہ کے خلاف احتجاج

برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے برطانوی پولیس کے اختیارات بڑھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی صدائے احتجاج برطانوی وزیراعظم کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ۔
لندن میں پولیس اختیارات میں اضافہ کے خلاف احتجاج
برطانوی عوام کے مختلف طبقوں نے پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف لندن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں-

لندن میں تقریبا تین ہزار افراد نے جن میں انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں بھی شامل ہیں، پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو حق اعتراض کے منافی اور استبداد کی جانب قدم قرار دیا ہے۔

برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے برطانوی پولیس کے اختیارات بڑھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی صدائے احتجاج برطانوی وزیراعظم کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کے ممبران نے اپریل میں مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے  اختیارات بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے ساٹھ ممبران پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کے نام ایک خط لکھ کر اس کی مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ احتجاج اور مظاہرے کرنے کی بنا پرعوام کو مجرم سمجھنا ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے ۔

برطانیہ کے سات سو قانون دانوں اور پروفیسروں نے بھی پولیس کے اختیارات میں اضافے کے بل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اسے نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdox0kfyt0zx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ