وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا بھی شامل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
شیئرینگ :
حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام میں شمولیت سے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے وظیفہ دیاجائے گا، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کی طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 4000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائیر سکینڈری ایجوکیشن کی شمولیت کیلئے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے۔