وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں یوم القدس کا اجتماع منعقد ہوا جس میں اس ملک کے شہریوں اور فلسطینی حامیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں یوم القدس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس ملک کے شہریوں اور فلسطینی حامیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے فلسطین کی حامی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے صیہونی رژیم کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کی حمایت میں عالمی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔
مقررین نے کہا کہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے سامراجیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔
کاراکاس کے یوتھ اسکوائر میں منعقدہ اس اجتماع میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم اور نسل کشی کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر اسرائیل کی مذمت میں قرارداد پیش کی گئی اور شرکاء نے مذمتی پٹیشن پر دستخط کئے۔
یوم القدس کی تقریب وینزویلا کی وزارت ثقافت اور اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطین کی حامی غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔
یہ پروگرام نہ صرف ایک سیاسی اجتماع کے طور پر جانا جاتا ہے بلکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف انسانی یکجہتی کی علامت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔