کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر 23 اگست سے صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہی اسکول کھلیں گے جن کا عملہ 100 فیصد ویکسین لگوا چکا ہے، تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔