تاریخ شائع کریں2021 30 August گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 517056

بغداد کانفرنس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے

عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس ایک سیاسی اجلاس سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کا اجلاس ثابت ہوا اسی لئے دشمن کے اثرات کو کم نہیں کر سکے گا۔
بغداد کانفرنس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے
عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں مقتدی صدر نے لکھا کہ اس کانفرنس کا سب سے خوبصورت پہلو، عالمی سطح پر عراق کا سیاسی کردار اور عرب ممالک کی جانب سے اس کا خیر مقدم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے لئے اس کانفرنس کی میزبانی ایک اہم موڑ ثابت ہوگی اور سیکورٹی نیز اقتصادی لحاظ سے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر اس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ متعدد فریق کو اس کانفرنس میں ایک جگہ جمع کرنا، اس کانفرنس کی کامیابی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے عراق مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس ایک سیاسی اجلاس سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کا اجلاس ثابت ہوا اسی لئے دشمن کے اثرات کو کم نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ سنیچر کو منعقد بغداد کانفرنس میں مصر، ایران، سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، ترکی اور فرانس جیسے ممالک شامل ہوئے۔

اس کانفرنس میں شامل ممالک نے دہشت گردی کے خلاف عراقیوں کی جنگ کی قدردانی کی اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کی تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdcdk50k9yt0fz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ