انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ہندوستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور پُرامن مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ بند کرے۔
شیئرینگ :
ہیومن رائٹس واچ نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور پُر امن مظاہرین پر تشدد بند کرے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ہندوستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور پُرامن مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ بند کرے۔
ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی کے خلاف بی جے پی حکومت کا بڑھتا ہوا کریک ڈاؤن ہندوستان میں جمہوری اداروں کو کمزور اور بنیادی آزادیوں کو ختم کر رہا ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی فلمی دنیا کے گلوکار و موسیقار وشال ددلانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت کو سب سے زیادہ قوم مخالف حکومت قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ افسوسناک سچائی ہے کہ ہندوستان میں اس سے پہلے اتنی زیادہ قوم مخالف حکومت کبھی نہیں تھی۔
وشال ددلانی نے مزید کہا کہ کووڈ جیسی آفت اور اس سے نمٹنے سے لے کر نوٹ بندی تک، اقتصاد، نوکریاں، انسانی حقوق سے لے کر قومی سلامتی کے امور سب درہم برہم ہو گئے ہیں۔ یہی افسوسناک سچائی ہے۔