مشرقی شام کے دیہات کے مکینوں نے امریکی فوجیوں کے قافلے کو بے دخل کردیا
شمال مشرقی شام کے دیہاتوں کے مکینوں نے امریکی فوجی گاڑیوں کے قافلے کو ان دیہاتوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
شیئرینگ :
شمال مشرقی شام میں الحسکہ صوبے میں القامشلی کے مضافات میں واقع صالحیہ حرب، مشیرفہ و تل ذہب کے دیہات کے مکینوں نے امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو باہر نکال دیا جو ان کے گاؤں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( ثنا ) کے مطابق الحسکہ صوبے میں القامشلی ریف کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ امریکی قابض افواج کی پانچ فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ صالحیہ حرب، مشیرفہ اور تل زہب کے دیہاتوں سے گزرنا چاہتا تھا۔ ; تاہم شامی فوج کی ایک چوکی کی مدد سے وہاں کے مکینوں نے کاروان کا راستہ روک کر اسے اپنے دیہات سے گزرنے سے روکا اور انہیں اپنے علاقے سے بے دخل کردیا۔
دو ہفتے قبل تل زہاب گاؤں کے رہائشیوں نے پانچ امریکی بکتر بند گاڑیوں کے ایک قافلے کو بھگا دیا جو ان کے گاؤں سے گزرنے والا تھا۔