تاریخ شائع کریں2024 22 October گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 654855

صدر ایران نے حماس کے نمائندہ دفتر میں شہید یحیی سنوار کی شہادت کی تعزیت پیش کی

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج منگل 22 اکتوبر کو تہران میں حماس کے نمائندہ دفتر میں منعقدہ شہید یحیی سنوار کے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی۔
صدر ایران نے حماس کے نمائندہ دفتر میں شہید یحیی سنوار کی شہادت کی تعزیت پیش کی
صدر ایران نے تہران میں حماس کے نمائندہ دفتر میں جاکر حماس کے سیاسی بیوروکے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک نے اسرائیلی حکومت کو مسلح کیا اور پوری بے حیائی کے ساتھ ہر انسانیت سوز جرم کا دفاع کررہے ہیں

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج منگل 22 اکتوبر کو تہران میں حماس کے نمائندہ دفتر میں منعقدہ شہید یحیی سنوار کے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی۔

انھوں نے اس موقع پر تہران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی سے ملاقات اور یحیی سنوار کی شہادت کی تعزیت پیش کی ۔

صدر مملکت نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ وہ حکومتیں اور بڑی طاقتیں جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا دم بھرتی ہیں، خود انسانی حقوق اور سبھی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ امریکا  اوریورپ کی حکومتیں عوام سے جنگ اور اس حکومت کی پشت پناہی کررہی ہیں جس نے عوام کو بے گھر اور دربدر کر دیا ہے جبکہ وہ اپنی سرزمین اور برحق حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی حکومتيں اسرائیلی حکومت کو انواع و اقسام کے اسلحے دے رہی ہیں اور اس کے ہر انسانیت سوز جرم کا دفاع کرتی ہیں ۔

صدرایران نے کہا کہ انسانی حقوق اور خوتین اور بچوں کے حقوق کے دفاع کا دم بھرنے والے کہاں ہیں؟ ان کا طرز عمل بتاتا ہے کہ وہ دنیا میں صرف غنڈہ گردی کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ حق اورعدل و انصاف کے طرفدار بیدار ضمیرانسان ان کے مقابلے میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ جنگ ایک یا چند افراد کے دہشت گردانہ قتل سے ختم ہونے والی نہیں ہے، یہ ایسی جنگ ہے جو عدل وانصاف کے قیام اور تمام انسانوں کے حقوق کی رعایت سے تو رک سکتی ہے لیکن زور زبردستی اور حق تلفی سے ہرگز نہیں رکے گی۔

صدر ایران نے اسرائیلی حکومت کے حملے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ تہران میں حماس کے نمائندہ دفتر میں منگل بائیس اکتوبر سے دو روزہ تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔  
 
https://taghribnews.com/vdccp0qep2bqp48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ