تاریخ شائع کریں2022 21 June گھنٹہ 12:40
خبر کا کوڈ : 554322

امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اہل بیت ع لائبریری

اہلبیت(ع) لائبریری میں معارف اور تعلیمات  اہلبیت(ع) پر مبنی بالخصوص حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے متعلق بہت ساری کتب اور منابع پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے اہلبیت (ع) سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی لائبریری جانی جاتی ہے۔
امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اہل بیت ع لائبریری
اہل بیت خصوصی لائبریری 70 سال پرانی لائبریری ہے جس نے ہماری ملک کے علمائے کرام، طلباء اور محققین کی علمی و فکری ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اورعالم آل محمد(ص) حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔

اہلبیت(ع) لائبریری میں معارف اور تعلیمات  اہلبیت(ع) پر مبنی بالخصوص حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے متعلق بہت ساری کتب اور منابع پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے اہلبیت (ع) سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی لائبریری جانی جاتی ہے ،یہ لائبریری چوبیس گھنٹے دینی علوم کےمفکرین و محققین اورطلباء کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

وقف کرنے والوں  کی اہم یادگار

جس طرح حرم امام رضا علیہ السلام کی ہر عمارت میں نیکی اور بخشش کی ایک داستان ہے اسی طرح  اہل بیت خصوصی لائبریری    بھی علمی وفکری فروغ میں دلچسپی رکھنے  والے ایک شخص کی وجہ سے بنائی گئی اور انقلاب اسلامی کی فتح کے بعداس میں مزید توسیع و ترقی ہوئی۔ مرحوم سید سعید طباطبائی نائینی وہ واقف  تھے  جنہوں نے  انیس سو سوپچاس کے عشرے میں’’جامع گوہر شاد‘‘ کے نام سے لائبریری کی بنیاد رکھی اور نہ فقط5000 مخطوطات،لتھوگرافکس اور مطبوعہ کتب لائبریری کے لئے وقف کیں بلکہ لائبریری کے انتظامات کے لئے اپنی جائیداد وقف کر کے حرم امام رضا علیہ السلام کے لئے اپنی ملکیت وقف کرنے والوں  میں اپنا نام ہمیشہ کے لئے ماندگار کرلیا۔ 

ان کا شمار اس دور کے مشہورمحققین میں ہوتا تھا انہوں نے بہت زیادہ دینی و ثقافتی خدمات سرانجام دیں جن میں سے حرم امام رضا(ع) میں لائبریری کا قیام ان کی زندگی کافقط ایک ثمر تھا، مرحومسید سعید طباطبائی کا شمار ان عظیم لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے  مذہبی کتب کی نشر و اشاعت اور دینی تعلیمات کی ترویج  کے میدان میں قابل قدر کارنامے انجام دیئے ہیں جن میں 10 اسکولوں کا قیام،مسجد گوہر شاد کی تأسیس کے ساتھ  اصفہان میں گلبہار پرنٹنگ کا قیام ان کے چند نمایاں کارنامے ہیں،اس کے علاوہ اٹھارہ مختلف عناویں پر درسی کتب کی تألیف اور دوسرے مؤلفین کی 27 کتب کی پروف ریڈنگ اور اشاعت کا کام بھی انجام دیا ہے۔ 

جدید ترین لائبریری کا قیام

جامع گوہر شاد لائبری انیس سو ستاسی  میں ایک ہزار دو سو مربع میٹر رقبہ پر حرم امام رضا علیہ السلام میں بست شیخ بہائی کے مقام پر تعمیر کی گئی،تاہم دینی طلباء اورتعلیمات اہلبیت (ع)سے مستفید ہونے والے عام افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ کے پیش نظر اور اس کے علاوہ واقف کار کی نیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آذر1999 کے آخر میں حضرت امام ہادی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پرحرم مطہر رضوی کے متولی مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کے حکم پر اس لائبریری کا نیا نام’’اہلبیت(ع) خصوصی لائبریری‘‘ تجویز کیا گیا جس میں اہلبیت(ع) کے معارف اور تعلیمات کےسے مستفید ہونے کے خواہشمند  زائرین و مجاورین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 وقت کے ساتھ ساتھ اور دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اس لائبریری کی جگہ بھی تبدیل ہوتی رہی،ابتدا میں یہ لائبریری صحن قدس میں واقع تھی جس کے بعد مسجد گوہر شاد کے اوپر والے فلور میں منتقل کی گئی اور آخر میں ارباب رجوع کی تعداد میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے بست شیخ بہائی کے مقام پر تعمیر کی گئی۔ لیکن یہ لائبریری ؛ شیخ بہائی انڈر گراؤنڈ ہال کے تعمیراتی منصوبہ کے راستے میں ہونے کی وجہ سے دوہزار اکیس  سے عارضی طور کے لئے موجودہ مقام یعنی صحن امام حسن مجتبیٰ(ع) میں واقع علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے ہال میں منتقل کی گئی۔ 

تاہم لائبریری کی معیاری اور مقداری تبدیلیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا ، اہلبیت (ع) خصوصی لائبریری جو کہ شروع سے فقط مردوں کے لئے مخصوص تھی، اس بار کئی درخواستوں کی بنیاد پر خواتین کے مطالعہ کے لئے بھی جگہ فراہم کی گئی۔ 

محققین کے لئے قیمتی خزانہ

محققین اور ارباب رجوع کی  تاریخ اہلبیت(ع)  اور  سیرت سے متعلق کتب اور دیگر ذرائع تک رسائی کے لئے دو علیحدہ ہال سیرت و تاریخ اہلبیت(ع) اور علوم و معارف اہلبیت(ع) ہال کے قیام کے علاوہ الیکٹرونیک  کتب کو بھی محققین  اور مطالعہ کے لئے مقرر کیا گيا  ہے ۔ 

اہلبیت (ع) خصوصی لائبریری نے اپنے 70 سال مکمل ہونے پر 3 ہزار919 مخطوطات ، 3ہزار542 لتھو گرافکس نسخوں کے علاوہ 115ہزار سے زائد مطبوعہ کتب قارئین کے اختیار میں قرار دی ہیں ،اس کے علاوہ پانچ مختلف عناوین پر میگزین،520تھیسزز،1700سی ڈی اور ڈی وی کے علاوہ ایک لاکھ تیس ہزارالیکٹرونیکی ماخذپائے جاتے ہیں یہ تمام ذرائع لائبریری کے انیس ہزار اعضاء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جن میں طلباء سے لئے کر پروفیسرز تک شامل ہیں؛ رکھے گئے ہیں۔
 
مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو خدمات کی فراہمی

دینی علوم اور یونیورسٹی واسکولوں کے طلباءاورمحققین کو انٹرنیٹ تک رسائی ،خصوصی جرائد،علمی مراکز کی سائٹس اور سافٹ وئیر جیسے نور میگز،مگ ایران وغیرہ کے آرٹیکلز تک رسائی وغیرہ من جملہ اس لائبریری کی جانب سے دی جانے والی خدمات ہیں۔ 

لائبریری کی کچھ خدمات عموم افراد کے لئے ہیں جن میں لائبریری کی رکنیت،کتب بعنوان امانت لے جانے کی سہولت،’’سیمرغ‘‘ کے عنوان سے آستان قدس رضوی کی لائبریریز کے ماخذ میں سرچ کی سہولت اور مرکزی لائبریری اور آستان قدس رضوی کے دیگر کتب خانوں کو ان اراکین کا تعارف وغیرہ من جملہ خدمات ہیں۔

یہ لائبریری پورا سال فقط تین دن کے لئے بند ہوتی ہے ، لائبریری میں کتابوں کی نمائش، مذہبی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد اورحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں چوبیس گھنٹے لائبریری میں موجود قیمتی ماخذ اور ذرائع سے استفادہ کرنے کی سہولت وغیرہ اہلبیت(ع) کی تعلیمات اور ثقافت کے فروغ اور علمی ماخذ کے حصول میں اہم قدم ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcauynmu49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ