تاریخ شائع کریں2022 24 December گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 577908

ایرانی وزیر خارجہ سے پاکستان کے شہر لاہور کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

پاکستان کے شہر لاہور میں تعینات ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے آج (ہفتہ) اپنی پاکستان روانگی سے قبل وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں کام کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سے پاکستان کے شہر لاہور کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات
پاکستان کے شہر لاہور کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل نے اپنی روانگی سے قبل وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

پاکستان کے شہر لاہور میں تعینات ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے آج (ہفتہ) اپنی پاکستان روانگی سے قبل وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں کام کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ثقافتی اور سیاسی مشترکات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے رجحان پر تاکید کی۔ انہوں نے پاکستان میں موجود ایرانی سفارتی مشنز کے لئے پاک ایران دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے جامع کوششوں کے حوالے سے اپنی کچھ سفارشات بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ موحدفر اس سے قبل وزارت خارجہ کے شعبہ سسٹمز اینڈ سائبر اسپیس کے سربراہ تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfxedtcw6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ