رہبر انقلاب کی مقدس شہر قم کی عوام سے ملاقات و خطاب
9 جنوری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر مقدس شہر قم کے عوام کی بڑی تعداد رہبر معظم سے ملاقات کے لئے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئی ہے۔ اس وقت رہبر معظم انقلاب قم کے ہزاروں شہریوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ظالم شاہی حکومت کے خلاف مقدس شہر قم کے عوام کے 9 جنوری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر ملاقات کی۔
9 جنوری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر مقدس شہر قم کے عوام کی بڑی تعداد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے لئے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئی ہے۔ اس وقت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای قم کے ہزاروں شہریوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب کیا۔
خیال رہے کہ 19 دی 1357 ہجری شمسی ﴿9جنوری 1978﴾ کے دن قم کے عوام نے ظالم شاہی نظام کے خلاف ایک تاریخی احتجاج کیا تھا جو اس وقت کے روزنامہ اطلاعات میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے رد عمل میں تھا۔ مذکورہ مضمون میں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خمینی کی توہین کی گئی تھی جس سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور سب سے پہلے مقدس شہر قم کے لوگوں نے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ ایک لہر کا آغاز تھا جس نے ایک سال بعد پہلوی حکومت کا خاتمہ کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...