11 جنوری کو سویڈن کی عدالت میں "حمید نوری" کیس کے جائزے کے نئے دور کا انعقاد کیاجائے گا
11 جنوری 2023 (بدھ کے روز)کو سویڈن کی عدالت میں ایرانی قیدی"حمید نوری" کیس کے جائزے کے نئے دور کا آغاز ہوگاجس کا ابتدائی مرحلہ سات دنوں تک جاری رہے گا۔
شیئرینگ :
11 جنوری کو سویڈن کی عدالت میں "حمید نوری" کیس کے جائزے کے نئے دور کا انعقاد کیاجائے گا جو اعلان کردہ پروگرام میں دو نکات ہیں۔
حمید نوری ایرانی شہری اور ایرانی عدلیہ کا سابق ملازم ہے جنہوں نے نومبر 2019 کو سوئڈن کا دورہ کیا ہے اور سوئڈش پولیس کے ذریعے اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گرفتار کیا گیا اور اس زمانے سے اب تک قید تنہائی میں ہے۔ اس کا الزام دہشت گرد گروہ منافقین کے دعووں پر مبنی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نوری کسی وقت ایران میں منافقین کا جیلر تھا۔ شائع شدہ خبروں کے مطابق سویڈن نے حامد نوری کے لیے سب سے بنیادی انسانی حقوق کا احترام نہیں کیا۔
11 جنوری 2023 (بدھ کے روز)کو سویڈن کی عدالت میں ایرانی قیدی"حمید نوری" کیس کے جائزے کے نئے دور کا آغاز ہوگاجس کا ابتدائی مرحلہ سات دنوں تک جاری رہے گا۔
اس مرحلے میں دو اہم نکات موجود ہیں:
1۔ اپیل کے مرحلے میں مسٹر نوری مرکزی اپیل کنندہ ہیں، تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت ہونا چاہیے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔
2۔ پراسیکیوٹر اور مدعیان کو تقریباً 30 گھنٹے کا وقت دیا گیا جبکہ نوری کے وکلاء کو 12 گھنٹے کاوقت دیا گیا ہے۔ یہ منصفانہ ٹرائل کے عمل سے متصادم ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جناب نوری کے پاس بات کرنے کے لیے کافی وقت نہیں ہے۔