سويڈن کی پولیس نے جمعہ کے دن ایک خاتون کو اس لئے گرفتار کر لیا ہے کیونکہ اس نے ایرانی سفارت خانے کے سامنے آگ بجھانے والے سلنڈر کے ذریعے قرآن سوزی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
سويڈن کے وزیر خارجہ " ٹوبیاس بلسٹروم کو بھیجے گئے خط میں زور دیا گيا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خاص دین اور عقیدے کی پیروی کرنے والے لوگوں سے نفرت میں اضافے کا باعث بنیں گے.
ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سوئیڈن کو اسطرح کی تفرقہ انگيزی اور تشدد کے فروغ سے دور رہنا چاہیےکیونکہ اس سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قرآن کریم کی توہین کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے عوام کو اس مقدس کتاب کی توہین کرنے والوں کے خلاف ملک گیر احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: ہم نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اسٹاک ہوم سے کہا کہ وہ ان شرمناک اقدامات کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے۔
لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعرات کی رات سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ردعمل میں ایک تقریر میں عرب اور اسلامی ممالک سے اس ملک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر ہمیں افسوس ہے، یہ ایک نیا بدصورت فعل تھا اور یہ ہمارے قرآن کی بے حرمتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا: ...
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے: "سعودی عرب انتہا پسندوں کو قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے سویڈش حکام کے اقدام کی مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے۔"
اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے: شہدائے کربلا حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے سوگ کے ایام میں ہم نے ایک بار پھر دیکھا کہ سویڈن میں شرپسندوں نے قرآن کریم کی نورانی اور انسان ساز کتاب کی توہین کی جسارت کی۔
سویڈن میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوئیڈش سفیر کو ایک بار پھر ایران کی وزارت خارجہ میں طلب اور اس توہین آمیز فعل کے خلاف تہران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوئيڈش سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوئیڈن میں قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی بار بار بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ...
عراق کی وزارت مواصلات کی ترجمان نے جمعرات کو کہا: ہیام الیاسری نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے سویڈش کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد الشیاع السودانی نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں، عراقی وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ جلد از جلد عراق میں سویڈن کی سفیر کو یہ اطلاع دے کہ انہیں عراق سے نکل جانا ہے۔
انہوں نے کہا دوسروں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا عالمی انسانی منشور کا حصہ اور انسانی حقوق کا تقاضا ہے۔ سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کا واقعہ بین الاقوامی قوانین کے مکمل منافی ہے۔
سینئر سیاستدان اور استحکام پاکستان کے سربراہ عبدالعلیم خان نے سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر پر سویڈش اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی اور اس کے بعد ہیش ٹیگ بائیکاٹ سویڈش سامان پاکستان میں پہلا ٹرینڈ بن گیا۔
یورپی یونین جس کا صدر دفتر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں واقع ہے، نے آج (ہفتہ) ایک بیان جاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کو شرمناک اور اشتعال انگیز فعل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔