ایران اور پاکستان کی دسویں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس اختتام،معاہدے پر دستخط
سرحدی معاہدے پر دستخط کی تقریب کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل "حسن درویش وند" سمیت دونوں ممالک کے وفود کے ارکان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
شیئرینگ :
کوئٹہ شہر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی دسویں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام کے ساتھ ہی اس اجلاس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے اور کسٹم کے اوقات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سرحدی معاہدے پر دستخط کی تقریب کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل "حسن درویش وند" سمیت دونوں ممالک کے وفود کے ارکان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سیستان و بلوچستان کے صنعت، کان کنی اور تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ایرج حسن پور اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کسٹمز کے چیف عبدالقادر میمن نے دونوں ممالک کے وفود کے سربراہوں کی حیثیت سے دسویں مشترکہ کمیٹی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس اجلاس سے متعلق بات چیت کے دوران ایران اور پاکستان کے نمائندوں نے سرحدی صورتحال، غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام، سرحدوں پر قانونی تجارت کو فروغ دینے اور اسمگلنگ سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
نیز سرحدی لین دین کو ہموار کرنے، سرحدی منڈیوں کے قیام کو تیز کرنے، کسٹم کے اوقات کار میں اضافہ، دونوں ممالک کے اقتصادی کارکنوں اور کاروباری برادری کے ارکان کے لیے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے، بارٹر میکنزم پر عمل درآمد کے عمل کو تیز کرنے، ٹرک چلانے والوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ کنکشن تیار کرنے کے موضوعات کو اس اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی 10ویں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کی صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کی میزبانی میں شروع ہوا۔
یہ اجلاس ایران اور پاکستان کے 50 حکام کی موجودگی میں منعقد ہوا جس میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دو ہمسایہ صوبوں کے حکام بھی شامل تھے۔