حوزہ علمیہ قم نجف کے درمیان تعاون اور مشارکت کے سلسلے میں اجلاس منعقدہ ہوا
رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی منتظمین اور حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کے ذمہ دار حجۃ الاسلام والمسلمین علی علی زادہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
شیئرینگ :
حوزہ علمیہ قم نجف کے درمیان تعاون اور مشارکت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم اساتذہ اور علماء کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم حاصل کر چکے بعض طلاب بھی شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی منتظمین اور حوزہ علمیہ کی انتظامیہ کے ذمہ دار حجۃ الاسلام والمسلمین علی علی زادہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی، اس ملاقات میں موجود اساتذہ نے حوزہ علمیہ قم و نجف میں باہمی تعامل اور مشارکت کی صلاحیتیں اور اس کےحل کے موضوع پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے اجلاس میں موجود اساتذہ کی خدمت میں سلام پیش کیا اور حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کا بھی خصوصی سلام اور پیغام پیش کیا۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں حوزوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ، ساتھ ہی عالم اسلام اور عالم تشیع اور بین الاقوامی سطح پر حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم المقدسہ کے اثرات کی حفاظت کرنا تھا۔